آدھی رات
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - بارہ بجے شب کا وقت۔ جس وقت آدھی رات گزری کچھ اور بھی واردات گزری ( مطلع انوار، ١٩٢٩ء، ١٦٢ )
اشتقاق
سنسکرت زبان ماخوذ صفت 'آدھی' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'رات' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء میں "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث